ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ:فلپائن، انڈونیشیاء، ملائیشیا اور ہالینڈکے وفود اسلام آباد پہنچ گئے

datetime 10  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گلگت سانحہ نلتر ہیلی کاپٹر حاد ثے کے بعد ناروے ، فلپائن ، انڈونیشیاء، ملائیشیا اور ہالینڈ کے اعلی سطحی وفود اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے اتوار کے روز دفتر خارجہ سے جاری بیان کیا ہے کہ سانحہ نلتر میں جاں بحق افراد کی متیتیں اور زخمیوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے حکومت پاکستان کی ہدایت پر ڈی این اے ماہرین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ماہرین نعشوں کے فرانزک نمونے حاصل کریں گے اور مکمل رپورٹ مرتب کر کے حکومت پاکستان کو حقائق سے آگاہ کریں گے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ناروے کا اعلی سطح وفد پاکستان پہنچ چکا ہے اور وفد کے ساتھ ناروے کے فرانزک ماہرین بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ فلپائن ، انڈونیشیاء ، ملائیشیا اور ہالینڈ کے بھی اعلی سطحی وفود اسلام آباد پہنچ گئے ہیں فلپائن کے وفد کے ساتھ فلپائن کے نائب وزیر خارجہ بھی شامل ہیں ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ کے مطابق ہالینڈ کے زخمی سفیر کو لے جانے کے لئے ایئرایمبولینس جلد پاکستان پہنچ جائے گی اور زخمی سفیر اپنے وفد کے ساتھ ہالینڈ جائیں گے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک کے وفود نے دفتر خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں ان کو سانحہ نلتر کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا ہے اور سانحے کے حقائق کے بارے میں بتایا ہے جبکہ زخمیوں کے علاج سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے جس پر تمام غیر ملکی وفود کے حکام نے اطمینان کا اظہار کیا اور تمام وفود کے حکام سے حکومت پاکستان کا انتظامات پر بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔ ترجما ن کا کہنا تھا کہ سانحہ نلتر میں ہلاک ہونے والے سفیروں کی میتیں انکے متعلقہ ملکوں میں پہنچانے کیلئے ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ متعلقہ سفارت خانوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ناروے اور فلپائن کے سفیروں اور ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں پہلے ہی نلتر سے راولپنڈی منتقل کی جاچکی ہیں۔انڈونیشیا، ہالینڈ، ملائیشیا اور پولینڈ کے زخمی سفارتکاروں کو بھی سی130-کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے نلتر سے واپس لایا جاچکا ہے۔ گلگت پہنچنے والے دوسرے سفارتکار بھی بحفاظت واپس راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ سانحے میں ہلاک ہونے والے سفیروں کی میتیں سی ایم ایچ راولپنڈی میں رکھی گئی ہیں۔انڈونیشیا اور ہالینڈ کے زخمی سفارتکاروں کو کھاریاں کے سپیشل برنز یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ حادثے کے باقی زخمی افراد سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔ فلپائن کی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری کی زیر قیادت ایک وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے جس میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے فلپائنی سفیر کی اہلیہ اور بیٹا شامل ہیں۔ایک اور وفد بھی ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچا ہے جس میں ملائیشیا کے سفیر کی بیٹی اور دوسرے اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…