اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سے جاری فوجی آپریشن کے لئے جی ڈی پی پر صفر اعشاریہ پانچ مالی گنجائش دی جائے میڈیا رپورٹس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی حکام نے عالمی منڈیوں میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں اور افراط زر کے دباﺅ میں کمی کے تناظر میں ایف بی آر کے لئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2691 ارب روپ سے مزید کم کرنے پر غور شروع کر رہا ہے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ طرفین کے درمیان پالیسی امور پر اتفاق رائے ہو جائے گا جس میں آپریشن ضرب عضب کے لئے زیادہ مالی وسائل بجٹ میں مختص کرنا شامل ہے ۔