بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

تمباکو نوشی کے خوفناک اثرات سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تمباکو نوشی کے خوفناک اثرات سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ تو یہی ہے کہ اس بری عادت کو مکمل طور پر ترک کردیا جائے لیکن اگر آپ اسے ترک نہیں کرسکتے تو اس کے مہلک اثرات میں نمایاں کمی کے لئے اپنی خوراک میں ہلدی کا استعمال ضرورکریں۔ہلدی میں پایا جانے والا مادہ کرکیومن اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی میوٹاجن اور اینٹی کارسینو جن خصوصیات کا حامل ہے۔ بھارت کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف نیوٹریشن کے سائنسدانوں نے میوٹاجن پر ہلدی کے اثرات جاننے کے لئے ایک تحقیق کی۔ میوٹاجن وہ کیمیکل مادے ہیں جو جسم کے خلیات میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں اور ان ابنارمل خلیات کی وجہ سے کینسر جیسی بیماریاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس تحقیق کے دوران تمباکو نوشی کے عادی 16افراد کو 30 دن تک روزانہ ڈیڑھ گرام ہلدی کی خوراک دی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے بعد جب ان تمباکو نوشوں کے پیشاب کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان میں میوٹاجن کی مقدار میں نمایاں کمی واقع ہوچکی تھی۔ ہلدی کی خوراک کا بلڈ گلوکوز اور کریٹانین سمیت دیگر کئی جسمانی مادوں پر کوئی منفی اثر نہ ہوا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ہلدی ایک کارگر اینٹی میوٹاجن ہے اور یہ کینسر کے علاج اور اس سے تحفظ کے لئے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…