اسلام آباد (آن لائن) خوبرو ماڈل ایان علی نے عدالت میں پیشی پر تیاری کے لئے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے ۔ میک اپ پر 45 ہزار روپے ، بوتیک کے سوٹ پر 52 ہزار روپے خرچ کئے ۔ ۔ آن لائن نے ماڈل ایان علی کی ذاتی ڈائری کے اوراق کی کاپی حاصل کر لی ، خوبرو ماڈل اپنی ڈائری پر رقمطراز ہیں ، جیل کی زندگی اتنی بھی مشکل نہیں جتنی آج تک سمجھتی رہی ہوں ۔ جیل سے باہر ہزاروں نظروں کا سامنا جبکہ جیل میں سوائے تبدیل ہونے والے روزمرہ کے اہلکاروں کے باقی سب کچھ ویسے کا ویسا ہے ، آج بھی کئی ٹیلی فون کالز اٹنڈ کر کے سر میں درد محسوس کیا ۔ تاہم خادماﺅں کی خدمت نے ایک بار پھر تازہ دم کر دیا ۔ جیل سے نکل کر پیشی پر جانا اور اس کے لئے تیاریاں کرنا انتہائی مشکل اور صبر آزما کام ہے صبح سویرے خواہش کے برعکس جلد اٹھ جانا ، صبح صبح میک اپ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کرنا ، بوتیک سے آئے رنگ برنگے ملبوسات سے یکسر مختلف جوڑے کا انتخاب بڑا ہی صبر آزما کام ہے بالوں کے سٹائل پر ہی 40 سے 45 منٹ لگ جاتے ہیں اب تو جیل اہلکاروں کو میرے بالوں کے سٹا ئل میں مدد دینے والے آلات کے نام کچھ کچھ یاد ہو گئے ہیں ایک دن بھی ورزش نہ کروں تو جسم ٹوٹنے اور بکھرنے لگتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی جب پیشی پر گئی تھیں
مزید پڑھیے:عشق کہانی! بیروت سے افغانستان تک ۔۔۔
تو انہوں نے فرانس کی کمپنی کا بنا ہوا پرفیوم لگایا تو جیل کے درو دیوار اس سے مہک سے گئے اور یہ خوشبو اتنی زبردست تھی کہ جیل حکام کافی دیر تک اس کی مہک محسوس کرتے رہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تو ایک پیشی پر جانے کے اخراجات ہیں بقایا وکلاءحضرات کی فیسیں ، جیل سے جج تک اور پھر جج سے جیل تک کا سفر بھی کسی طلسماتی کہانی سے کم نہیں ۔ خواتین و حضرات کے عجیب قسم کے تبصرے کبھی روح کو گھائل کبھی سرشار کر دیتے ہیں ۔