اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہنگو کی تحصیل دوآبہ کے افغان مہاجر کیمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق تحصیل دوآبہ میں قائم بابرک افغان مہاجر کیمپ میں نامعلوم افراد گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خیمے کے باہر کھڑی خاتون اور مرد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔مرنے والے آپس میں رشتے دار تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے ،ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ہنگو:افغان مہاجر کیمپ میں فائرنگ ، 2افراد جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں