ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

300 مذہبی پیشواؤں نے 1 ہزار بچوں کا ریپ کیا

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) نئی جیوری کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پینسلوینیامیں 6 کیتھولک انتظامیہ سے حاصل دستاویزات سے واضح ہوتا ہے کہ تقریباً 300 پادریوں نے 1 ہزار سے زائد بچوں کا ریپ کیا۔جیوری نے رپورٹ میں بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ریپ کا شکار بے شمار بچوں کا ریکارڈ لاپتہ ہے یا وہ ہزاروں لوگوں کے سامنے خود کو پیش کرنے سے خوفزدہ ہیں۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ پادری چھوٹے بچوں اور بچیوں کا ریپ کررہے تھے لیکن وہ لوگ جو ذمہ دار تھے انہوں نے کچھ نہیں کیا بلکہ تمام معاملات میں چپ سادھ لی۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی دہائیوں تک خاموشی اختیار کی گئی، مختلف عہدوں پر فائز پادریوں کو

جنسی استحصال کے باوجود تحفظ فراہم کیا گیا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ رپورٹ میں شامل متعدد پادری وہ ہیں جنہیں اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیا گیا۔جیوری نے وضاحت دی کہ چرچ کا انتظام ’پلے بک کی طرح حقائق کو چپھانے‘ کا ذریعہ ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ایف بی آئی ایجنڈز نے جنسی استحصال سے متعلق واقعات کی نشاندہی کی جو انہوں نے چرچ کی دستاویزات سے تلاش کی۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں پاپائے روم فرانسس نے بچوں کے ساتھ ریپ کے اسکینڈل میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور کیے تھے۔منظور کیے گئے استعفوں میں بشپ جوئن باروس کا بھی استعفیٰ ہے جن پر ریپ کے کیس کو چھپانے کی کوشش کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…