جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آبلوں سے نجات میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک آبلہ یا سیال سے بھرا چھالہ جلد کی اوپری تہہ میں اس وقت ابھر آتا ہے جب متاثرہ حصہ کسی جگہ سے بار بار رگڑ کا شکار ہو(نئے جوتے پہننے سے ایسا ہوتا ہے)، جل جائے، برف، کیمیائی ردعمل یا انفیکشن کا سامنا ہو۔ اس سے بچنا تو ہوسکتا ہے کہ مشکل ہو مگر ان سے نجات زیادہ مشکل نہیں۔ درحقیقت گھر میں ہی آپ اس سے نجات پاسکتے ہیں۔

جو پیروں یا کسی بھی حصے میں ہوسکتا ہے۔ پیروں کے ناخنوں کی فنگس سے نجات بہت آسان ڈیوڈرنٹ سے مدد لیں نمی اور رگڑ سے یہ آبلے یا چھالے زیادہ تکلیف دہ اور بدتر ہوجاتے ہیں، تو اپنے پیروں یا متاثرہ حصے کو خشک رکھنا اس کے جلد علاج میں مدد دیتا ہے بلکہ اس کا شکار ہونے سے بھی بچا سکتا ہے۔ نئے جوتوں کو پہننے سے پہلے پیروں کو اچھی طرح خشک کریں اور جوتے میں ڈیوڈرنٹ ک استعمال کریں، جو اس رگڑ کا امکان کم کرتا ہے۔ بینڈیج بھی مددگار بینڈیج سے رگڑ کا امکان کم ہوتا ہے جبکہ چھالے کو بھی تحفظ ملتا ہے۔ اس کے لیے چپکنے والے کونوں کو آپس میں جوڑ دیں جبکہ متاثرہ حصے میں بینڈیج کو پیڈنگ والے حصے کو تھوڑا سے اوپر کردیں، اس سے چھالے سے جلد نجات میں ملتی ہے جبکہ وہ مٹی یا رگڑ سے بھی بچتا ہے۔ سبز چائے کا استعمال کریں سبز چائے ورم کش خصوصیات رکھتی ہے، تو یہ ایسے چھالوں کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہے، سب سے پہلے سبز چائے کے 3 ٹی بیگز ابلتے پانی میں ڈالیں اور ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا شامل کردیں۔ اس مشروب کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر متاثرہ حصے اس میں ڈبو دیں۔ باریک سوتی کپڑے کو بھی اس مشروب پر ڈبو کر متاثرہ حصے میں لگایا جاسکتا ہے کیونکہ اکثر متاثرہ حصے کو اس میں ڈبونا ممکن نہیں ہوتا۔ سیب کا سرکہ بھی مفید سیب کا سرکہ بیکٹریا کش ہوتا ہے جو کہ اس چھالے کو انفیکشن کا شکار ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

اگر اس کے استعمال سے تکلیف زیادہ ہو تو متاثرہ حصے کو ہائیڈروجن پرآکسائیڈ سے دھو لیں اور کسی جراثیم کش مرہم کا استعمال کریں۔ ناخن کی وہ علامات جو مختلف امراض کا خطرہ ظاہر کریں وٹامن ای کھائیں وٹامن ای جلد کی مرمت کی حیرت انگیز خصوصیات کا حامل ہے جو کہ جلد کو فوری ٹھیک ہونے میں مدد دیتا ہے۔ کیسٹر آئل کیسٹر آئل بھی ان چھالوں کے علاج کے لیے ایک مقبول گھریلو ٹوٹکا ہے،سونے سے قبل اس تیل کو متاثرہ حصے میں لگائیں اور رات بھر کو لگا رہنے دیں۔

جس سے آبلے کو خشک ہونے اور ختم ہونے میں مدد ملے گی  سیب کے سرکے کو اس کے ساتھ مکس کرکے چھالے سے نجات کے عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے۔ ایلو ویرا جیل ایلو ویرا جیل ورم کش ہوتا ہے تو یہ چھالے کی سرخی اور سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، مختلف ممالک میں اسے جلنے کے زخموں کے علاج کے لیے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے آبلوں سے نجات کے لیے موثر گھریلو ٹوٹکا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…