اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں شاہ فیصل کالونی نمبر2 میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 3ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان الفلاح کے علاقے میں پولیس موبائل پر حملے اور ملیر کورٹ کے جج سکندر امیر پر حملے میں بھی ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر2 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر کار میں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 3ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور ماڈل کالونی کے علاقے سے چھینی گئی کار برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان الفلاح کے علاقے میں پولیس موبائل پر حملے اور ملیر کورٹ کے جج سکندر امیر پر حملے میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔