اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

سندھ اسمبلی میں بھی ووٹنگ مکمل ، منتخب سپیکرکا نام سامنے آگیا

datetime 15  اگست‬‮  2018 |

کراچی (سی پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا جبکہ اسمبلی اجلاس کی صدارت پریزائڈنگ افسر رکن پیپلز پارٹی نادر مگسی نے کی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایوان میں کل 158 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے آغا سراج درانی نے 96 ووٹ لیے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار جاوید حنیف کے حصے میں 58 ووٹ آئے۔آغا سراج درانی نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا، پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی نے نومنتخب اسپیکر سے حلف لیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی اس سے قبل بھی گزشتہ دور حکومت میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر تھے۔حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا اعلان کیا جس کے لیے پیپلزپارٹی کی امیدوار ریحانہ لغاری ہیں جب کہ رابعہ اظفر متحدہ اپوزیشن کی امیدوار ہیں۔سندھ اسمبلی کا ایوان کل 168 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے 163 ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا تھا تاہم تحریک لبیک کے تین ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔سندھ اسمبلی کے ایم پی اے سیما ضیا بیرون ملک جب کہ شاہانہ اشعر نے علالت کے باعث تاحال حلف نہیں اٹھایا، اسی طرح رزاق راہمو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا۔پی ایس87 پر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کیا گیا تھا جب کہ پیر فضل شاہ نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر قومی اسمبلی سے حلف اٹھایا جس کے بعد ان کی نشست خالی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…