ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے شیخ رشید کو بڑا سرپرائز دیدیا، ایسی وزارت دینے کا اعلان کر دیا کہ جان کر پنڈی بوائے کپتان سے ناراض ہو گئے

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پسند کی وزارت نہ ملنے پر شیخ رشید عمران خان سے ناراض ہو گئے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو وزارت ریلوے دئیے جانے کا امکان ، ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد من پسند وزارت نہ ملنے پر عمران خان سے ناراض ہو گئے ہیں۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے وزارت داخلہ کی خواہش کا اظہار کیا تھا

تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے پنڈی بوائے کو کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود بھی وزیر داخلہ بننے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے عمران خان اپنے دوست کو اعتماد میں بھی لینگے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں کابینہ کے ناموں پر غور کیا گیا ہے جبکہ چند اہم عہدوں پر نامزدگیاں بھی کر دی گئیں ہیں جن میں گورنر سندھ و پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے علاوہ قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے نام سامنے آچکے ہیں۔ اسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وزارت داخلہ کے بجائے وزارت ریلوے کا قلمدان دیا جائے گا اور اس حوالے سے عمران خان پنڈی بوائے سے خود بات کرینگے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف مرکز، خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کر چکی ہے اور گزشتہ روز پندرویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے نو منتخب اراکین حلف لے چکے ہیں جبکہ سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی اجلاسوں میں بھی صوبائی اراکین اسمبلی حلف اٹھا چکے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15اگست کو بلایا گیا ہے جہاں نو منتخب اراکین حلف لیں گے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 15اگست تک ملتوی کیا گیا ہے ۔ 15اگست کو قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چنائو ہو گا جبکہ قائد ایوان کیلئے ووٹنگ 17اگست کو ہو گی اور 18اگست کو متوقع طور پر وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان ایوان صدر میں سادہ مگر پروقار تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین سے حلف لینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…