منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

یمن میں دستوری حکومت کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھیں گے،مصری صدر

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک )یمن کے آئینی صدر عبد ربہ منصور ھادی نے گذشتہ روز مصر کے دورے کے دوران اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہ نماؤں میں یمن کی تازہ صورت حال، خطے اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں رہ نماؤں میں خوش گوار ماحول میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ان کا ملک یمن میں غیر عرب طاقتوں کی مداخلت، ان کے اثرو نفوذ، یمن کو عرب ممالک کے لیے عدم استحکام کا موجب بننے کو مسترد کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مصربحر الاحمر سے آزادانہ جہاز رانی اور آبنائے باب المندب کیتحفظ وسلامتی کا پرزور حامی ہے۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر السیسی نے کہا کہ قاہرہ یمن میں استحکام، آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی اور خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جاری عرب مساعی میں مدد جاری رکھے گا۔اس موقع پر صدر عبد ربہ منصور ھادی نے صدر السیسی کو حوثی ملیشیا کی طرف سے بحر الاحمر میں عالمی جہاز رانی اور عرب قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مصری صدر السیسی نے صدر ھادی سے ملاقات میں یمن میں جنگ کے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے طبی امداد فراہم کرنے اور طبی عملہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ یمنی شہریوں کے لیے مصری ویزے کے حصول کو مزید آسان بنانے سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…