کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ بدستور جاری ‘فیصل کالونی میں مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی محافظ سمیت جاں بحق، ڈرائیور زخمی‘ نامعلوم ملزمان نے ہومیو ڈاکٹر کو کلینک میں گھس کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ‘ہفتہ کی شب فیصل کالونی کے علاقے میں عید گاہ گراﺅنڈ پرمسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ڈی ایس پی ڈوالفقار زیدی اور اس کے محافظ شعیب کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ واقعے میں ڈی ایس پی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی زیدی کو ایک ہوٹل میں نشانہ بنایا گیا ۔ ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی ہائیکورٹ میں سیکیورٹی انچارج تھے۔ ایس پی جنید شیخ کے مطابق ذوالفقار زیدی ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح دہشت گردوں نے ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی خود فیصل کالونی کے رہائشی تھے۔واضح رہے کہ ایک ہفتے میں دوسری ڈی ایس پی کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ دریں اثناءمسلح افراد نے کلینک پر فائرنگ کر کے ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو بھی قتل کر دیا