بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

دہشت گرد وں کے خاندان والوں کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا سخت اقدام

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ کسی خاندان کا کوئی بھی فرد لاپتہ ہوجائے تو پولیس اور پولٹیکل ایجنٹ کو آگاہ کیا جائے۔ اگر لاپتہ شخص دہشتگردی کے واقعے میں پکڑا یا مارا گیا تو اس کے خاندان پر بھی ذمہ داری عائد ہوگی۔خیبرپختونخوا حکومت نے یہ انتباہ قومی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار کے ذریعے جاری کیا ہے ۔ عوام کو خبردار کیا گیا کہ خودکش حملوں اور دہشتگردی میں ملوث افراد اگرگھروں سے لاپتہ ہوں اور اس کی اطلاع نہ دی جائے تو خاندان کے سربراہ یا سرپرست کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔کوئی فرد انفرادی طور پر یا کسی تنظیم کے ذریعے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہو تو پولیس اور پولیٹیکل ایجنٹ کو اس کی تصویر اور دیگر تفصیلات کی فراہمی اس خاندان کی ذمہ داری ہوگی۔ لاپتہ شخص دہشتگردی کے کسی واقعے میں گرفتار یا ہلاک ہوجائے تو اس کے خاندان سے پوچھ گچھ کی جائیگی ۔ گمشدگی کی رپورٹ درج نہ کرانے پر خاندان کے سربراہ کو جائیداد کی ضبطگی ، عمرقید یا پھانسی کی سزا دی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…