اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

‘دیوار چین کہاں ہے؟’ گیم شو میں شریک ترک خاتون کی لاعلمی مذاق بن گئی

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکی(مانیٹرنگ ڈیسک) دیوارِ چین کہاں واقع ہے؟ اس کا جواب کسے معلوم نہیں ہوگا! لیکن اگر کوئی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص اس سوال کا جواب نہ دے پائے تو یہ انتہائی ناقابل یقین معلوم ہوتا ہے۔ لیکن ترکی کے دارالحکومت استنبول سے معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی سو آئیہان ایسی ہی ایک خاتون ہیں، جو ایک ٹی وی شو کے دوران اس سوال کا جواب دینے سے قاصر رہیں۔

حال ہی میں سو آئیہان نے ترک ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی۔ اس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ بتائیں دیوار چین کہاں واقع ہے؟ جس کے لیے انہیں چار آپشن بھی دیئے گئے، جن میں چین سمیت بھارت اور جاپان بھی شامل تھا۔ لیکن سو آئیہان کو اس سوال نے شش و پنج میں ڈال دیا اور انہوں نے پریشان ہوکر ایک نہیں دو، دو لائف لائن استعمال کیں۔ سب سے پہلے انہوں نے پبلک پول یعنی عوام کی رائے والی سہولت استعمال کی، جس میں 51 فیصد افراد نے ‘چین’ جواب دیا، لیکن سو آئیہان کو شاید تسلی نہیں ہوئی اور انہوں نے دوسری لائف لائن یعنی ‘فون آف فرینڈ’ کے ذریعے دوست سے بات کی اور پھر کہیں جاکر انہوں نے جواب دیا کہ دیوارِ چین، چین میں واقع ہے۔ تاہم اگلے ہی سوال کا غلط جواب دینے پر وہ کھیل سے باہر ہوگئیں۔ جب یہ شو ٹی وی پر نشر کیا گیا تو متعدد ناظرین نے اس پر حیرت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ‘دیوار چین کہاں مقیم ہے، اس کا جواب نہ دینا ترکی کی تعلیم پر سوالیہ نشان ہے’۔ ایک کینیڈین صحافی نک ایشڈاؤن نے حیرت سے ٹوئیٹ کیا کہ ’صرف 51 فیصد افراد نے درست جواب ‘چین’ کا مشورہ دیا!‘

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…