اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف نے وزیراعظم کی پارلیمانی لیڈر کانفرنس کی دعوت قبول کرلی، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کانفرنس میں تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 13مئی کو پارلیمانی لیڈرز کی کانفرنس طلب کی ہے جس کی دعوت تحریک انصاف نے قبول کرلی ہے، پارلیمانی لیڈرز کانفرنس میں تحریک انصاف کی طرف سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی رہنما اسد عمر شرکت کریں گے۔کانفرنس میں شرکاءکو اقتصادی راہداری منصوبے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔