اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاہے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت رکھتے ہیں حادثہ تکنیکی خرابی کی باعث پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل کا کہناتھا کہ ہیلی کاپٹر اپنی معمول کی پرواز پر تھا لیکن ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث لینڈنگ سے قبل بے قابو ہو گیا جس کے باعث وہ سکول کی چھت سے ٹکرا گیا۔ان کا کہناتھا کہ نلتر حادثے میں عالمی برادری نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے اور ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچنا معجزے سے کم نہیںہوتا اور حادثہ کے وقت بیس کمانڈر بھی لینڈ نگ کی جگہ موجود تھے۔