اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر کی تباہی کو حادثہ قرا ر دینے پر شک کی گنجائش نہیں یاد رہے کہ گذشتہ روز پاک فوج کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر نلتر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں سوار 3ممالک کے سفارتکاروں سمیت کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جیف رتھکے نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثے پر پاکستان کے موقف پر شک کی کوئی گنجائش نہیں پریس بریفنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کی تباہی سے متعلق ایک سوال پر جیف رتھکے نے کہا کہ پاک فضائیہ اس بارے میں پہلی ہی بتاچکی ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تھا ہیلی کاپٹر کو کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے ہمارا موقف پاکستان سے الگ نہیں پاکستانی حکام نے جو کہا ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
مزید پڑھئے:دنیا کی محبوب ترین بلا لوچ نیس مونسٹر!