پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں سفیر کی موت پر غمزدہ ہیں، ناروے وزارت خارجہ

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ناروے نے پاکستان میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اپنے سفیر لائی فالگر لارسن سمیت دیگر افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار ریونا بیوستا نے اوسلو سے امریکی نشریاتی ادارے سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ انھیں پاکستانی حکام نے اسلام آباد میں متعین سفیر لائی فالگر لاسن کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کی اطلاع دی۔ اس افسوسناک واقعے میں ناروے کی حکومت مرنے والے سفیر کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے غم میں شریک ہے۔”لائی فالگر لارسن ہمارے بہترین اور تجربہ کار سفارتکاروں میں سے ایک تھے۔ وہ محبتیں سمیٹنے والے ایک باعزت ساتھی تھے۔ وزارت اور بیرون ملک مشنز کے لوگ اپنے ایک دوست اور ساتھی کے بچھڑ جانے پر افسردہ ہیں۔ناروے کے وزیرخارجہ بورگ برینڈن نے پاکستانی مشیر خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز سے فون پر بات کی جس میں اس واقعے پر گفتگو کی گئی۔ایک بیان کے مطابق ناروے کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ہلاک و زخمی ہونے والے دیگر افراد کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔سفیر لارسن 1984ءسے ناروے کی وزارت خارجہ سے منسلک تھے۔ گزشتہ سال ستمبر میں اسلام آباد کے لیے سفیر متعین ہونے سے قبل وہ افغانستان اور پاکستان کے لیے ناروے کے خصوصی نمائندے کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے تھے۔بیان کے مطابق 61 سالہ لارسن نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…