اسلام آباد(نیو زڈیسک)شام میں حکومت مخالف کارکنان اور ایک ڈاکٹر نے شمال مغربی صوبے ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے تین نئے حملوں کی اطلاع دی ہے۔ان کے نتیجے میں 80 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق شامی ڈاکٹر محمد طناری نے ادلب کے تین دیہات پر بیرل بموں کے تین حملوں کی اطلاع دی ہے۔انھوں نے قبل ازیں کیمیائی حملوں سے متاثرہ افراد کا علاج کیا تھا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے روبرو ان حملوں کے بارے میں بیان قلم بند کرایا تھا۔انھوں نے مقامی ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے تین دیہات جنودہ ،قنسفرہ اور کفر بطیخ پر کلورین گیس کے بیرل بم گرائے ہیں۔ان سے کلورین گیس کا اخراج ہوا ہے جس سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے ہیں۔ شامی نیٹ ورک برائے انسانی حقوق نے بھی ٹویٹر پر تین مختلف مقامات پر کلورین گیس کے حملوں کی اطلاع دی ہے اور ایک فیلڈ اسپتال کی تصاویر جاری کی ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔اس گروپ کا کہنا ہےکہ حملے میں انہتر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان رپورٹس کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں۔حالیہ ہفتوں کے دوران ادلب میں باغی گروپوں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی میں شدت کے بعد کلورین بموں کے پے درپے حملوں کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔شامی فوج کو ادلب میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصری محاذ اور دوسرے گروپوں کے مقابلے میں ہزیمت کا سامنا ہے۔ڈاکٹر طناری نے بتایا ہے کہ ادلب کے ایک اور گاو¿ں میں 2 مئی کو کلورین گیس کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔قبل ازیں اس کا چھے ماہ کا بچہ بھی اس حملے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔شام میں کلورین گیس کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باوجود اقوام متحدہ ایسا میکانزم وضع نہیں کرسکی ہے جس سے ان کے ذمے داروں کا تعیّن کیا جاسکے۔امریکا شام میں کیمیائی حملوں کے ذمے داروں کے تعیّن کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیشتر رکن ممالک بھی امریکا کی حمایت کررہے ہیں۔وہ شامی حکومت پر اپنے ہی شہریوں پر کلورین گیس کے حملوں کے الزامات عاید کررہے ہیں۔تاہم روس کا کہنا ہے کہ کسی بھی فریق پر الزام عاید کرنے سے پہلے ٹھوس شواہد فراہم کیے جانے چاہئیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































