منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف کے ساتھ فوری طورپر یہ کام کیاجائے ورنہ ۔۔۔! شیخ رشید نے بڑا مطالبہ کردیا، حیرت انگیز پیش گوئیاں

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پیشگوئی کی ہے کہ اپوزیشن کا گرینڈ آلائنس جلد ہی ٹو ٹ جائے گا اور یہ لوگ بھی عمران خان کی حمایت کریں گے، نواز شریف اڈیالہ جیل میں حوصلہ ہار چکے ہیں، انہیں مزید سہولیات فراہم کی جائیں اس سے پہلے کہ وہ ایک اور این آراو کی تلاش شروع کر دیں ،آصف علی زرداری ایک ماہر سیاستدان ہے اسے پتہ ہے کہ اس نے آگے کیا کرنا ہے،

قوم نے پاکستان کی بہتری کیلئے عمران خان کومنتخب کیا ہے،نواز شریف کو اس نہج پر پہنچانے کا ذمہ دار طلال چوہدری ٹولہ ہے،(ن) لیگ میں ایک فارورڈ بلاک اٹھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانے میں عدلیہ اور اور پاک فوج نے مثالی کر دار ادا کیا اور پوری قوم اپنے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج بتا رہے ہیں کہ قوم میں عمران خان کے نظریے اور سوچ کو تقویت ملی ہے ۔ پہلے ہی کہا تھا کہ جب تمام صوبوں میں تبدیلی کی ہوا چلے گی تو کوئی رو ک نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد وہ سوچ ہے جو حکومت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ۔ 63سے 67فیصد بڑی پارٹیوں کے سربراہان نیب میں مطلو ب ہیں ۔ جن میں شاہد خاقان عباسی، شہبار شریف اور سعد رفیق سر فہرست ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وہ واحد بندہ ہے جس نے نئی قیادت کو اس ملک میں متعارف کروایا۔ انتخابات میں ووٹنگ کا پراسس آہستہ تھا۔ گزشتہ اور حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس سسٹم ناکام ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر تعلیم ، اور صحت کے شعبوں میں بہتری لائیں گے ،روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ،پولیس کے ادارے کو سیاست سے پاک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کے حلقہ میں دھاندلی ہوئی ہے تو میڈیا پر آجائے اور بتائے ہم اس کاحلقہ کھلوانے کے لئے تیار ہیں ،

دوبارہ گنتی کے عمل میں کچھ ووٹوں کا فرق آہی جاتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ہر صورت عمراں خان کے ساتھ کھڑا ہوں ، آج تک کے اپنے سیاسی کیریئر میں کبھی کسی سے وزارت مانگی نہ مانگو ں گا،شیخ رشید کی کوئی سیاسی خواہش نہیں،جو بھی وزارت ملی اس پر پوری ایمانداری سے قوم کے خدمت کروں گا۔آئندہ 24سے 72گھنٹوں میں عمران خان اپنی کابینہ کا فیصلہ کر لیں گے۔ ایک سوال کے جوب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ 42لوگ جوگر ز پہن کر بیٹھے ہیں لیکن نوقت آنے پر یہ 60 ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…