بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

اس کیس کی وجہ سے انتخابات میں میرے حلقے کے لوگ کنفیوز ہوئے تبھی ووٹ نہیں ملا، مجھے سزا دینے سے اگر سپریم کورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے تو۔۔ طلال چوہدری نا اہلی کے بعد پھٹ پڑے، الیکشن میں شکست کا ذمہ دار کیسے قرار دیدیا

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چودھر ی نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس کئی ماہ چلتارہا، مجھے سزا دینے سے عدالت کا وقار بلند ہوا ہے، مجھے سزا دینے سے عدالت کی عزت میں اضافہ ہوا ہے تو مجھے یہ سزا قبول ہے،کیس اور مخالفین کی مہم سے میراالیکشن متاثرہو ا، میرا تعلق اس جماعت ہے جس کے قائد کو بھی سزا سنائی گئی ۔ جمعرات کو توہین عدالت کیس میں عدالت برخاست ہونے تک کی سزا پوری کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چودھر ی نے کہا کہ میرے

خلاف توہین عدالت کے کیس اور مخالفین کی مہم سے میراالیکشن متاثرہوا لیکن اس کے باوجودووٹ ملے،میرے خلاف توہین عدالت کیس کئی ماہ چلتارہااور اگر اس کیس میں مجھے سزا دینے سے عدالت کا وقار بلند ہوا ہے تو مجھے یہ سزا قبول ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق اس جماعت ہے جس کے قائد کو بھی سزا سنائی گئی،جب جدوجہد کی جاتی ہے تو ہر بات ذہن میں رکھی جاتی ہے ،انتخابات کے دوران بھی یہ کیس چلتا رہا اوراس لٹکتی تلوار سے میرے حلقے کے لوگ کنفیوزتھے جبکہ میرے مخالفین میرے خلاف مہم چلاتے رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…