جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میں پریانکا سے زیادہ بڑی اداکارہ ہوں :اداکارہ میرا

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرا نے نامور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہالی ووڈ کی فلم میں شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پریانکا سے بڑی اداکارہ ہیں۔اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں، کبھی اپنی گلابی انگریزی تو کبھی بے باک تبصروں کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اکثر ٹویٹرپر پاکستانی سیاستدانوں اور اداکاراؤں

سمیت بھارتی فنکاروں پر بھی طنز کے نشتر برساتی رہتی ہیں اور اس بار میرا نے خود کو پریانکا چوپڑا سے بڑی اداکارہ قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی اسکینڈل کوئین اور معروف اداکارہ میرا نے حال ہی میں اپنی ایک ٹوئٹ میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ پریانکا سے بڑی اداکارہ ہیں۔میرا نے یہ دعوی اْس وقت کیا جب فلم فیئر کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی اورساتھ ہی یہ بتایا گیا کہ یونیورسل اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی فلم ’ کاؤ بوائے ننجا وکنگ‘ میں اداکار کرس پریٹ کے مدمقابل بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم کی ہدایت کاری گیم آف تھرون کے معروف ہدایتکار مائیکل میکلارین کریں گے۔فلم فیئر کے اس ٹوئٹ پر میرا خاموش نہ رہیں اور پریانکا کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’میں پریانکا سے زیادہ بڑی اداکارہ ہوں‘ جبکہ ساتھ ہی انہوں نے یونیورسل اور ہالی ووڈ کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس فلم میں وہ مجھ پر غور کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…