بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

چور پشاور ائیرپور کے رن وے سے ایسی چیز چرا کر لے گئے کہ اب کوئی بھی جہاز نہ اتر سکے گا نہ پرواز کر سکے گا، یہ کیا چیز تھی جس نے کئی فلائٹیں منسوخ کرا دیں، جان کر آپ بھی اپنا سر پیٹ لینگے

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی گاڑی سے بیٹریاں چوری ہونے کے باعث حج آپریشن سمیت اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے 7پروازیں تاخیرکاشکار ہوگئیں جس کے باعث عازمین حج نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے جہازوں کو رن وے پر لانے کے لئے اسٹار کار نمبر 726 سے 80 ہزار روپے مالیت کی 2 قیمتی بیٹریاں چوری ہو گئیں۔ جس کے باعث پرائیویٹ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں۔

اندرون اور بیرون ملک جانے والے پی آئی اے کی پروازوں کو رن وے پر لانے کے لئے گاڑی نہ ہونے کے باعث جدہ جانے والی فلائٹ 2 گھنٹے ، کراچی جانے والی فلائٹ ایک گھنٹہ اور چترال جانے والی فلائٹ آدھا گھنٹہ اور خلیجی ممالک جانے والی فلائٹس 4 گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئیں۔ایئر پورٹ کی حدود سے پی آئی اے کی گاڑیوں سے بیٹری چوری ہونے پر انتظامیہ نے فوری طور پر تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سے قبل بکنگ آفس سے بھی گاڑی کی بیٹری چوری ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…