ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان ، عراق اور امریکہ سے متعلق 100فیصد درست پیش گوئی کرنیوالے ماہر علم نجوم نے عمران خان کے مستقبل بارے اہم اعلان کر دیا، نواز شریف، زرداری بارے بھی بڑا دعویٰ،پاکستان کا کیا بنے گا؟ جانئے حیران کن پیش گوئیاں

datetime 31  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے عراق پر حملہ کرنے ، افغانستان میں اتحادیوں کی گوریلا وار میں جان پھنس جانے اور وہاں سے جان چھڑانے کی تگ و دو کی 2002میں پیش گوئی کرنے والے ماہر علم نجوم منور علی کی عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان کی طرح طاقتور حکمران بننے، کپتان کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا ڈنکا بجنے کی پیش گوئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے عراق پر حملہ کرنے ، افغانستان میں اتحادیوں کی گوریلا وار میں جان پھنس جانے اور وہاں سے جان چھڑانے کی تگ و دو کی 2002میں پیش گوئی کرنے والے ماہر علم نجوم منور علی نے عمران خان سے متعلق بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ترک صدر طیب اردوان کی طرح مضبوط اور طاقتورحکمران ثابت ہونگےاور انکے فیصلے ملک و قوم کے لئے انتہائی اہم ہونگے انکی پالیسیوں سے ملک ایک طاقتور مملکت کے طور پرپوری دنیا میں شناخت حاصل کرے گااوردنیا بھر میں پاکستان کے گرین پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گاعلم نجوم منور علی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گااور امریکہ کا جھکاؤ پاکستان کی طرف ہوگاجبکہ ملک کے تمام اہم ادارے مضبوط ہونگے کرپشن کا خاتمہ ہوگااورملک کے لٹیرے انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت سوئزر لینڈ سے واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے علم نجوم منور علی نے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کو استحکام حاصل ہو جائیگااورنواز شریف کی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی جبکہ متحدہ مزیدابتری کا شکار ہو جائے گی اور گراف نیچے آئے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ملک کے چاروں صوبوں میں جڑیں مضبوط ہوں گی اور کراچی میں تحریک انصاف کی عوامی حمایت پہلے سے زیادہ ہوگی ۔ منور علی نے پیپلزپارٹی بارے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کے اقدامات کی بدولت پیپلز پارٹی انتشار کا شکار ہو جائے گی جبکہ بلاول بھٹو کوپیپلز پارٹی کی ساکھ بچانے کے لئے بہت زیادہ جدو جہد کرنی پڑیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…