اسلام آباد(آن لائن)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنا کوئی بہتر فیصلہ نہیں ہے۔ ہم نے پارلیمان میں جانا ہے پارلیمنٹ سے الگ نہیں ہونا ہم نے پارلیمنٹ کے اندر آواز اٹھانی ہے جو بہترین فورم ہے انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی گیا اور عدالتوں میں بھی گیا انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہونے دے رہے ہیں
ہم تمام سیاسی جماعتوں کے پاس گئے ہیں اپوزیشن ساتھ چلتی ہے تو ہم بہتر طریقے سے حکومت کو چیک کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے نو منتخب اراکین اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ہی حلف اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کو نہیں دھاندلی کا ایکشن کمیشن کو کہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں آنا باقی ہیں تحریک انصاف کو اتحادیوں کی مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔