ہری پور(نیوزڈیسک)ہری پور میں تحریک انصاف کے رہنماءکی گاڑی پرفائرنگ،5افرادجاںبحق، تفصیلات کے مطابق ہری پورحویلیاں کے قریب گاڑی پر فائرنگ پانچ افرادجاںبحق، فائرنگ کے زخمیوں میں پی ٹی آئی کے رہنما جاوید خان شدید زخمی ہوگئے،گاڑی بلدیاتی انتخابات کے امیدوار اور تحریک انصاف کے رہنما جاوید خان کی ہے، جاوید خان حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امدات کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔حملہ بستی بلند خان کے قریب ہوا۔