جدید ٹیکنالوجی نے میوزک کے شعبہ میں مشینی گلوکار پیدا کیے، رزکمالی

29  جولائی  2018

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ جب سے جدید ٹیکنالوجی نے میوزک کے شعبے میں مشینی گلوکار پیدا کیے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں رزکمالی نے کہا کہ آج کے دور میں ہمارے ملک میں فلمیں توجدید ٹیکنالوجی سے بنائی جارہی ہیں لیکن میوزک کے شعبے پرکچھ خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ جب سے جدید ٹیکنالوجی نے میوزک کے شعبے میں قدم رکھا ہے، تب سے میوزک کی دنیا میں ایسے بہت سے لوگ سامنے آچکے ہیں،جن کو مشینی گلوکار کہیں توغلط نہ ہوگا۔ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف توان کی اکثریت نے موسیقی کی کوئی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی ہوئی۔

اس کے علاوہ میوزک سے لگاؤ بھی بس ملاجلا سا ہی لگتا ہے۔ حالانکہ پاکستان اوربھارت میں فلمی موسیقی کا سکوربہت زبردست رہا ہے۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن، محمد رفیع، ملکہ ترنم نورجہاں، کشور کمار، فریدہ خانم، لتامنگیشکر، آشا بھوسلے اوربہت سے دیگرکے گیت آج بھی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔رزکمالی نے کہا کہ اگرآج کے دورمیں بننے والی فلموں میں بھی ماضی کی طرح میوزک پرخاص توجہ دی جائے اوربطورپلے بیک سنگرایسی آوازیں تلاش کی جائیں جولوگوں کے دلوں پرراج کرسکیں تواس کا فائدہ فلم کے بزنس پرہوگا، اس کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد بھی سینما گھروں کا زیادہ رخ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…