لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قر یشی اور سینیٹر چوہدری محمدسرور نے پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا ‘وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے خود ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ کر وزیر اعلی بننے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قر یشی نے وفاق کی بجائے پنجاب میں ہی سیاست کر نے کا فیصلہ کر لیا
ہے اور تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور بھی انکی بھر پور حمایت کر رہے ہیں اس لیے دونوں شخصیات پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے کسی اور کی حمایت کی نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا بلکہ وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے خود ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ کر وزیر اعلی بننے کا فیصلہ کر لیاہے جسکے لیے وہ ملتان کے کسی حلقے سے اپنے پارٹی رکن سے استعفیٰ دلوا کر پنجاب اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔