ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے ہی پنجاب میں بڑی تبدیلی ،شہبازشریف کے چہیتے افسران کی موجیں ختم،تمام مراعات واپس جانتے ہیں ہر مہینے کتنے کروڑ کی بچت ہوگی؟

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے منظور نظر افسران کا مارکیٹ بیسڈ سیلری پیکج ختم،ماہانہ 70 کروڑ  کی بچت ہو گی۔ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  نگران حکومت نے پبلک سیکٹر کمپینوں، خود مختار سرکاری اداروں، بورڈز اورکمیشنز میں تعینات سرکاری افسران کوحاصل مارکیٹ بیسڈ سیلری پیکیج کی سہولت فوری ختم کردی ہے۔اب ان اداروں میں تعینات افسران کو سکیلز کے مطابق تنخواہ و مراعات دی جائیں گی۔

اس نئی پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، جس سے خزانے کو ماہانہ تقریباً 70 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ محکمہ خزانہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔البتہ یہ بات قابل ذکر رہے کہ نئی پالیسی کا اطلاق نجی شعبہ سے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے ملازمین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ صوبائی محکموں اور لوکل گورنمنٹ اداروں کے لئے پچھلے چار سالوں میں  شہباز شریف کی خواہش پر 63 کمپنیاں بنائی گئی تھی جن میں منظور نظر جونیئر بیوروکریٹس کو چیف ایگزیکٹو افسرتعینات کرکے 15 سے 25 لاکھ کا بھاری پیکج دیا گیا تھا جس سے مختلف صوبائی محکموں میں تعینات سینئراور قابل افسران میں بددلی اور بے چینی پیدا ہو گئی تھی ۔محکمہ خزانہ کے حکم نامے کے مطابق پبلک سیکٹرز کمپنیوں، پراجیکٹس، بورڈز، خود مختار اداروں،کمیشن ، اتھارٹیوں اور فاونڈیشنز میں تعینات سرکاری افسران کو دیئے جانے والے الاؤنسز، پے پیکج اور مارکیٹ بیسڈ سیلری کو یکم جولائی سے ختم کردیا گیا ہے۔ تمام اداروں اور محکموں میں ڈیپوٹیشن الاؤنس بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد دیا جائے گا جو زیادہ سے زیادہ کسی بھی افسر و اہلکار کے لئے 1200 روپے ماہانہ ہوگا۔تمام افسران کو ایڈیشنل چارج بھی بنیادی تنخواہ کا 20 فی صد ہوگا جو 1200 روپے ماہانہ سے زیادہ ہرگز نہیں ہوگا۔

پنجاب حکومت کے ایک سینئر افسر نے بتایا ان افسران کا پے پیکج سابق حکمران طے کرتے تھے ، احد چیمہ، راشد لنگڑیال، نجم شاہ، علی جان اور عثمان یونس جیسے منظور نظر بیوروکریٹس کو18 سے 25 لاکھ کا ماہانہ پیکج دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ضمن میں احکامات پر عملدرآمد کرکے محکمہ خزانہ پنجاب کو تعمیلی رپورٹ کا سرٹیفکیٹ بھی ارسال کریں۔احکامات کی کاپی اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب،صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز اور دیگر اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی۔عوام نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے تبدیلی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…