جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف پاکستانی گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا، ٹام کروز کی مشہور فلم ’’مشن امپاسبل ‘‘میں لاریب کے کام نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، معروف ہالی ووڈ سیکوئیل فلم مشن امپاسیبل میں بصری اثرات مرتب کر کے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔ انہوں نے امریکہ میں معروف اداکار و پروڈیوسر ٹام کروز

کی مشہور زمانہ فلم سیکوئیل ’’مشن امپاسیبل ‘‘میں وژل افیکٹس یعنی بصری اثرات مرتب کرنے والی پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے لاریب کا کہنا تھا کہ میرے والدین میرے کام سے قطعی طور پر ناواقف ہیں تاہم انہوں نے مجھے مکمل طور پر سپورٹ کیا، میں نے جب اپنے کام سے متعلق اپنے والدین کو بتایا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ تمہیں پوری اجازت ہے ، یہ تمہارا اپنا فیصلہ ہے کہ تم کس شعبے میں جانا چاہتی ہو۔لاریب کا کہنا تھا کہ میں نے مشن امپاسیبل سمیت ہالی وڈ کی کئی فلموں میں بصری اثرات مرتب کئے ہیں۔ جب میں نے یہ کام شروع کیا تب میں سب سے کم عمر تھی اور میں صرف ایک ہی پاکستانی تھی جو اس شعبے میں آئی، اب یہاں امریکہ میں میں کئی پاکستانیوں کو دیکھتی ہوں جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیںخواہش ہے کہ مزید نوجوان بالخصوص پاکستانی نوجوان آئیں اور کامیابی حاصل کریں۔ واضح رہے کہ لاریب عطا بصری اثرات (Visual effects) میں مہارت رکھنے والی پاکستان کی پہلی نوجوان لڑکی ہیں۔ لاریب نے 16 سال کی عمر میں ہالی وڈ کے ایک فلم پروجیکٹ سے کام کا باقاعدہ آغاز کیا۔لاریب نے 19 سال کی عمر میں 2006 میں ہالی وڈ میں قدم رکھا جب انہوں نے ڈزنی، جارج مائیکل اور رولنگ اسٹون کے اشتہارات کے لیے کام کا آغاز کیا۔ لاریب عطا نے اولمپک چائنہ کے پرومو پر بھی کام کیا، علاوہ ازیں نائیک فٹ بال ورلڈ کپ پرومو میں بھی اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے جسے پوری دنیا میں دکھایا گیا۔ ان دونوں پراجیکٹس کے بعد لاریب عطا بی بی سی، سکائے اور سپینش ٹی وی جیسی بڑی بڑی میڈیا کمپنیوں کا حصہ بن گئیں۔لاریب عطا گریویٹی، گوڈزیلا اور ایکس مین میں کام کرنے والی ٹیموں کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…