بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کیا پاکستان میں الیکشن شفاف تھے ؟ بطور مبصر پاکستان میں موجود سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر نے ایسا اعلان کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی الیکشن میں بطور مبصر فرائض سر انجام دینے والے سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر شہاب الدین یعقوب قریشی نے پاکستان میں منعقدہ عام انتخابات 2018کو فری اینڈ فیئر اور شفاف ترین قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی الیکشن میں بطور مبصر فرائض سر انجام دینے والے سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر شہاب الدین یعقوب قریشی نے

پاکستان میں منعقدہ عام انتخابات 2018کو فری اینڈ فیئر اور شفاف ترین قراردیتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دوران کوئی گڑ بڑ نہیں ہوئی جبکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران کوتاہیاں سامنے آئیں جس کی وجہ پولنگ عملے کی ٹریننگ نہ ہونا تھا۔ یہ بات انہوں نے ایک بھارتی چینل کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہی۔ شہاب الدین کا کہنا تھا کہ ہم نے 200 پولنگ ایجنٹس کے انٹرویوز کیے تو انہوں نے تمام تر انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تمام اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں اب کی بار شفاف ترین الیکشن ہوئے ۔ پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے الیکشن کے عمل میںکوئی مداخلت نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سے پہلے غیر ملکی مبصرین کو بریفنگ دی گئی جس کے دوران ہم نے چیف الیکشن کمشنر سے سوال پوچھا کہ فوج کا الیکشن میں کیا کردار ہے تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ 2013 میں بھی پاک فوج تعینات تھی لیکن جوانوں نے پولنگ اسٹیشنز کے باہر ڈیوٹی دی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گڑ بڑ ہوئی اس لیے 2018 میں جوانوں کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات کیا گیا تاکہ بے ضابطگیاں نہ ہوسکیں۔شہاب الدین کا ہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان پریزائیڈنگ افسران کے ماتحت رہ کر کام کرتے رہے اور انہوں نے ووٹنگ عمل میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…