بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

سافٹ ڈرنکس کے حیرت انگیز فوائد جانئے

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ نے سافٹ ڈرنکس کے نقصانات کے بارے میں کافی کچھ سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ان کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔یہ وہ فوائد ہیں جن سے آپ کافی محظوظ بھی ہوں گے اور آپ کو فوراًخوش ہونے کا موقع بھی مل جائے گا۔
*ایک بوتل کوکا کولا یا پیپسی میں Mentosڈال دیں اور پھر دیکھیں کہ وہ کس طرح پھٹتی ہے۔اس طریقے سے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بہت انجوائے کرسکتے ہیں۔
*اگر آپ اپنے چہرے کی جلد کو نر م وملائم کرنا چاہیں تو شیو کرنے کے بعدلوشن میں ایک چمچ کولا کا ڈالیں اور اسے روز چہرے پر لگائیں۔اس سے آپ کے چہرے کی جلد نرم رہے گی۔
*اگر آپ کو متلی ہورہی ہے تو آپ کولا یا لیمن کی بوتل کوکھول کر رکھ دیں تا کہ اس کی گیس نکل جائے اور پھر ہر گھنٹہ کے بعد ایک چمچ بوتل کا پئیں۔اس سے آپ کو افاقہ ہوگا لیکن مستقل طور پر ہرگز اس عادت کو نہ اپنائیں۔
*اگر آپ کے یا دوستوں کے بالوں میں چیونگم لگ جائے تو کسی بھی سافٹ ڈرنک میں متاثرہ حصے کو پانچ منٹ تک ڈبودیں۔اس کے بعد اگر آپ چیونگم کو اتاریں تو یہ بآسانی اتر جائے گی۔آپ چاہیں تو یہ طریقہ کپڑوں پر لگی چیونگم کو اتارنے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
*اگر آپ کی ہچکی دور نہ ہورہی تو کسی بھی سافٹ ڈرنک کو ٹھنڈا کریں اور اس سے غرارے کریں۔آپ کی ہچکی منٹوں میں دور ہوجائے گی۔
*اگر آپ اپنے بالوں کو سافٹ ڈرنک میں دس منٹ تک بھگو کر دھوئیں تو وہ گھنگریالے ہوجائیں گے۔
*اگر آپ کے جسم پر کیڑا کاٹ لے تو اس پر سافٹ ڈرنک سے دھونے سے درد کی شدت میں کمی ہوجاتی ہے۔
*اگر فرش پر بہت زیادہ پھسلن ہوتو آپ کو چاہیے کہ اس پر سافٹ ڈرنک ڈال کر اسے سوکھنے دیں،فرش کی پھسلن میں کمی آجائے گی۔
*اگر آپ اپنے واش روم کو چمکدار اورداغوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو ان داغوں پر سافٹ ڈرنک ڈال کر صفائی کریں تمام داغ ختم ہوجائیں گے۔
*اگر آپ عام کیچ اپ میں کولا ڈال دیں تو یہ انتہائی لذیذ باربی کیو ساس بن جائے گی۔
*اگر آپ پاستا میں 50ملی لیٹر اور ریڈ ساس ڈال دیں تو پاستا انتہائی مزے کا ہوجائے گا۔
*اگر آپ کی قمیض پر کوئی چکنائی یا داغ لگ جائے تو متاثرہ جگہ کو کولا میں بھگودیں اور پھر ڈیٹرجنٹ میں دھو لیں،آپ کی قمیض صاف ستھری ہوجائے گی۔
*اگر آپ کی کھڑکیاں گندی ہوجائیں تو تھوڑا سا سوڈا ڈال کر انہیں صاف کریں۔
*اگر سکوں کا رنگ خراب ہوجائے یا وہ پرانے پرانے لگیں تو انہیں تھوڑی دیر کے لئے کولا میں بھگو دیں اور پھر کمال دیکھیں۔
*اگر آپ اپنے باغ میں کولا ڈالیں تو اس سے خطرناک کیڑے مکوڑے اور نقصان دہ جڑی بوٹیاں تلف ہوجائیں گی۔بھارت میں کسان یہ طریقہ اکثر آزماتے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جراثیم کش ادویات مہنگی ہیں اور سوڈا سستا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…