لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کو غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 122، 122 نشستیں حاصل ہونے کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ، دونوں جماعتوں کی جانب سے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگائے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لیے
مخصوص ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 149 نشستیں درکار ہیں۔موصول ہونے والے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کو122، 122 نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں 27 آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے اورپی ٹی آئی یا (ن) لیگ کو حکومت بنانے کیلئے ان کا وزن اپنے پلڑ ے میں شامل کرنا ہوگا ۔