کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ پولیس کے شعبہ فارنسک ڈویڑن نے آسٹریلین فیڈریشن پولیس کی اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیارکر لیا، فارنسک موبائل اسٹیشن دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے اہم واقعات کے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کرے گا اور جائے وقوع پر ہی شواہد کا تجزیہ کرکے ابتدائی رپورٹ متعلقہ پولیس افسران کے حوالے کرے گا تاکہ متعلقہ پولیس واردات میں ملوث ملزمان کا جلد از جلد سراغ لگا کر انہیں کیفر دار تک پہنچاسکے گی۔
پولیس جلد از جلد ملزمان تک پہنچ سکے، فارنسک موبائل اسٹیشن کرائم سین پر چاروں اطراف360 ڈگری تک جدید کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرے گا، فارنسک موبائل اسٹیشن میں 6 فارنسک ماہرین کو تعینات کیا جائے گا جو اپنی نگرانی میں تمام شواہد کا تجزیہ کریں گے ، مذکورہ اسٹیشن 13مئی کے بعد کام شروع کردے گا ، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے شعبہ فارنسک ڈویڑن نے دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری، ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلیے آسٹریلین فیڈریشن پولیس کے اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیار کر لیا ہے۔
اے آئی جی فارنسک ڈویڑن سندھ عبدآ شیخ نے بتایا ہے کہ فارنسک موبائل اسٹیشن28 لاکھ روپے مالیت سے تیار کیا گیا ہے اور فارنسک اسٹیشن میں فنگر پرنٹس ، بیلسٹک اینڈ فائر آرم ، ڈیجیٹل فارنسک ، دستاویزات کی جانچ پڑتال سمیت دیگر جدید آلات نصب کیے گیے ہیں تاکہ فارنسک موبائل اسٹیشن واردات کے بعد فوری طور پر پہنچے اور کرائم سین پر موجود ، فنگر پرنٹس، اسلحے، گولیوں کے خول، موبائل فون، لیپ ٹاپ سمیت تمام شواہد کا تجزیہ کرے گا اگر جائے وقوع (کرائم سین) پر موٹر سائیکل سمیت کوئی بھی گاڑی موجود ہو تو اس کا بھی معائنہ کرکے اپنی ابتدائی رپورٹ پولیس افسران کو دے گا۔
انھوں نے بتایا کہ فارنسک موبائل اسٹیشن میں 6 فارنسک ماہرین کو تعینات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں فارنسک ماہرین کو اسٹیشن میں نصب جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک آلات کے حوالے سے13مئی کو فارنسک ڈویڑن سندھ میں ایک روزہ تربیتی کورس بھی کرایا جائے گا انھوں نے بتایا کہ فارنسک موبائل اسٹیشن کسی بھی واقع کے جائے وقوع (کرائم سین) پر چاروں اطراف360 ڈگری تک کی جدید کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ کرے گا اور خود کار نظام کے تحت اس ویڈیو ریکارڈنگ کا بیک اپ بھی تیار کرے گا تاکہ تفتیشی افسران کو کرائم سین سمجھنے میں آسانی ہو اور تحقیق میں آسانی پیدا کی جاسکے، فارنسک اسٹیشن سندھ پولیس کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مذکورہ یونٹ بڑی کوششوں کے بعد تیار کیا گیا ہے، فارنسک موبائل اسٹیشن13مئی کے بعد کام شروع کردے گا۔
پولیس کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسلام آباد میں 30 سالہ فرخ چوہدری کے اغواء اور ہلاکت کا معمہ حل
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
-
گاڑیوں کی خریداری۔۔! نیا حکم نامہ جاری
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
ایرانی ریال خریدنے والوں کو مرکزی بینک نے خبردار کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
ایران امریکا جنگ: یو اے ای میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل ہوگیا، سیکڑوں ہم وطن واپس پہنچ گئے
-
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
-
قیامت خیز گرمی سے 9 افراد جاں بحق، 2 روز میں اموات 19 ہوگئیں



















































