منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

گلگت، ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ شہید ، نارویجن، فلپائنی سفیر ہلاک، ایک دن کے سوگ کا اعلان

datetime 8  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فوج کاروسی ساخت کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹرگلگت کے علاقے وادی نلتر میں کریش لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا جس سے ہیلی کاپٹر میں سوار ناروے اور فلپائن کے سفیر اور انڈونیشیاءاور ملائیشیاء کے سفیروں کی بیگمات ہلاک ہوگئیں جبکہ حادثہ میں دونوں پائلٹ بھی شہید ہوگئے،صدر ،وزیر اعظم نے ہیلی کاپٹر کے افسوس ناک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گلگت کی وادی نلتر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے 11 غیرملکیوں سمیت17 مسافروں کو لیکر جارہا تھا کہ راستے میں لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر نلتر کے آرمی پبلک سکول کی عمارت سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سفیر ہلاک ہوگئے ،مرنے والے سفیروں کاتعلق ناروے اور فلپائن سے ہے جبکہ انڈونیشیاءاور ملائیشیاءکے سفیروں کی بیگمات اس افسوسناک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ میں 2 پائلٹ بھی شہید ہوگئے جن میں آرمی ایوی ایشن کے میجر التمش اور میجر فیصل شامل ہیں، حادثے کے بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور ریسکیو امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،ہیلی کاپٹر پر سواردیگر 11 افراد کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیںجنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔دوسری جانب وزیرِ اعظم نواز شریف کے دورہ نلتر کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کا طیارہ گلگت میں لینڈنگ کے بغیر ہی واپس اسلام آباد آ گیا، صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ملک میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے وزیر داخلہ چودھری نثار نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حادثے کے متعلق ابتدائی معلومات لے رہے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ سفیروںکا تفریحی دورہ تھا جس کے دوران یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا , اس المناک حادثے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر سیاسی رہنماﺅں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے , حادثہ صبح 10 بج کر45 منٹ پر پیش آیا، جس وقت ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا اس وقت وہ زمین سے زیادہ بلندی پر نہیںتھا ،وزیر اعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔#



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…