اب صرف یہ لوگ افغانستان سے پاکستان آسکیں گے پاک افغان بارڈر سیل کر دیا گیا

23  جولائی  2018

طورخم/چمن (نیوز ڈیسک)سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاک افغان بارڈر سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آج سے پاک افغان بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں اور آمدورفت بھی بند ہوگئی ہیں۔پاک افغان بارڈرپر صرف مریضوں اور پاسپورٹ ویزہ رکھنے والے پیدل افراد کو سرحد پار آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے،جب کہ چمن بارڈر پر سکیورٹی انتظامات

کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری گشت میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔سکیورٹی خدشات کی وجہ سے چمن شہر سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے جو31 جولائی تک بند رہیگی۔سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد کو اس لئے بند کردیا گیا ہے کہ آنے والے الیکشن کے دوران عوام آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں اور کسی دہشت گردی کے واقعہ سے بچاجاسکے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…