جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لاہورتحریک انصاف کے این اے127کے مرکزی انتخابی دفتر کے باہر نا معلوم افراد کی فائرنگ ،پولیس موقع پر پہنچ گئی

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے حلقہ این اے127سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے مرکزی انتخابی دفتر کے باہر نا معلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے گولیوں کے خول برآمد کر لئے،

جمشید اقبال چیمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ واقعہ مسلم لیگ (ن) کے گلو بٹوں کی کارستانی ہےجو شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈوں پر ات آئے ہیں لیکن ہم ان سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔ جمشید اقبال چیمہ کے میڈیا ترجمان رانا اختر نے بتایا کہ گزشتہ رات نا معلوم افراد کی جانب سے حلقے میں قائم مرکزی انتخابی دفتر کے باہر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے خول برآمد کر لئے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو قانونی کارروائی کیلئے درخواست دیدی گئی ہے ۔ حلقہ این اے 127سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ والے اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ہم ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ میدان میں رہ کر ان کا مقابلہ کیا جائے گا ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…