پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان خان کو سنائی گئی سزا معطل،گرفتار نہیں کیا جائیگا

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی ہائی کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی پانچ سال قیدکی سزا کو معطل کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روزممبئی ہائی کورٹ کی عدالت میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی سزا کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،جس میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے موقف اختیا رکیا کہ حادثہ غیر ارادی تھی اورحادثے کے وقت شراب نہیں پی رکھی تھی اور سیشن عدالت نے اسے 5 سال کی قید کی سزا سنائی ہے جو ناانصافی پر مبنی ہے لہذا سیشن عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کومعطل کیا جائے ۔ جس پر ممبئی ہائی کورٹ نے دبنگ خان کی استدعا قبول کرتے ہوئے اس حادثہ کو غیر ارادی قرار دیدیا اور سیشن عدالت کا فیصلہ کو معطل کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ بالی ووڈ سٹار کوگرفتار نہ کیا جائے ۔ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر موجود سلمان خان کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور سلمان خان کے حق میں نعرے بازی کی ۔واضح رہے کہ 3 روز قبل ممبئی کی سیشن کورٹ نے سپراسٹار سلمان خان کو ”ہٹ اینڈ رن کیس“ میں ایک شخص کی ہلاکت اور 4 افراد کو زخمی کرنے کی الزام ںی 5 سال قید کی سزا سنادی تھی تاہم اسی روز سلمان خان نے 2 روز کی عبوی ضمانت بھی حاسل کر لی تھی جس کے بعدسلمان خان نے سیشن عدالت کی سزا کو ممبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…