جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

این اے 120 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر عوام پر برس پڑے،شدید بدتمیزی اور گالیوں کا استعمال،افسوسناک واقعہ

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرقپور(این این آئی)این اے 120 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار رانا تنویرحسین انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے سوالات پر برہم ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 120 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین انتخابی مہم کے سلسلے میں جب شرقپور کے علاقے پرانی بھینی پہنچے تو وہاں کے مکینوں نے سابق وزیر کو دیکھتے ہی سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔لوگوں کے

پے در پے سوالات پر رانا تنویر حسین آگ بگولہ ہوگئے اور ان سے بدتمیزی کی جس پر لوگوں نے انہیں ووٹ دینے سے انکار کردیا ۔اس پر رانا تنویر نے غیراخلاقی الفاظ استعمال کیے جب کہ رانا تنویر کے ساتھی موبائل پر فوٹیج بنانے والے ایک شخص کو بھی دھمکاتے رہے۔لوگوں کی جانب سے سوالات اور مطالبات کی بھر مار دیکھ کر رانا تنویر حسین نے وہاں سے نکلنے میں ہی عافیت جانی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…