جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی اہم سیاسی شخصیت پر خوفناک حملہ،متعدد افراد زخمی ، ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ہسپتالوں میں ہائی الرٹ

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محراب پور(این این آئی)بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی اہم سیاسی شخصیت پر خوفناک حملہ،متعدد افراد زخمی ، ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ہسپتالوں میں ہائی الرٹ، تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپر پر حملہ ہوگیا جس میں 8افراد زخمی ہو گئے ہیں۔خوش قسمتی سے حملے میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ڈاکٹرعبدالستارراجپر پر حملہ بیلا واہ کے قریب الیکشن مہم کے دوران ہوا۔

جی ڈی اے کے امیدوار سندھ کے حلقہ پی ایس 34 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔سابق ایم این اے جی ڈی اے رہنما اور پی ایس 34 کے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپر کی ریلی پر پتھرا پولیس اہلکار صحافیوں سیمت دس افراد زخمی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے اور جی ڈی اے رہنما پی ایس 34 کے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپر کی ریلی ورک کے سلسلہ میں گاؤں جان محمد راجپر میں میں پہنچے تو گاں کے سامنے کانٹوں کی باڑ لگا کر راستہ روک دیا گیا تھاْ شرکا ریلی نے باڑ ہٹانے کی کوشش کی ۔ شر پسندوں نے پتھروں سے حملہ کر دیا جس میں دس افراد پولیس اہلکار پرویز راجپر سینئر صحافی شکیل آرائیں صحافی ساجد جو یو نعمان راجپر سجاد راجپر نثار راجپر عمران راجپر مشتاق راجپر سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ واقع کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے پہنچ کر زخیموں کو پڈعیدن اور بھریاسٹی اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹر عبدالستار راجپر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ حملہ پی پی کے شرپسندوں نے کیا ہے کیا ہمیں روک سے روکا جارہا ہے پی پی کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں واقع کے بعد علاقہ میں خوف کی فضا چھا گئی پی پی کے رہنما علی حسن محمد جڑیل عبدالجبار راجپر نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالستار راجپر نے ہمارے گاں میں پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرائی ہیں ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری گاں میں تعینات کردی گئی ہے آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا ہے ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…