ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

سندھ پولیس کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیار

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ پولیس کے شعبہ فارنسک ڈویژن نے آسٹریلین فیڈریشن پولیس کی اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیارکر لیا، فارنسک موبائل اسٹیشن دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے اہم واقعات کے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کرے گا اور جائے وقوع پر ہی شواہد کا تجزیہ کرکے ابتدائی رپورٹ متعلقہ پولیس افسران کے حوالے کرے گا تاکہ متعلقہ پولیس واردات میں ملوث ملزمان کا جلد از جلد سراغ لگا کر انہیں کیفر دار تک پہنچاسکے گی۔پولیس جلد از جلد ملزمان تک پہنچ سکے، فارنسک موبائل اسٹیشن کرائم سین پر چاروں اطراف360 ڈگری تک جدید کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرے گا، فارنسک موبائل اسٹیشن میں 6 فارنسک ماہرین کو تعینات کیا جائے گا جو اپنی نگرانی میں تمام شواہد کا تجزیہ کریں گے ، مذکورہ اسٹیشن 13مئی کے بعد کام شروع کردے گا ، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے شعبہ فارنسک ڈویژ ن نے دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری، ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلیے آسٹریلین فیڈریشن پولیس کے اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیار کر لیا ہے۔اے آئی جی فارنسک ڈویژ ن سندھ عبدآ شیخ نے بتایا ہے کہ فارنسک موبائل اسٹیشن28 لاکھ روپے مالیت سے تیار کیا گیا ہے اور فارنسک اسٹیشن میں فنگر پرنٹس ، بیلسٹک اینڈ فائر آرم ، ڈیجیٹل فارنسک ، دستاویزات کی جانچ پڑتال سمیت دیگر جدید آلات نصب کیے گیے ہیں تاکہ فارنسک موبائل اسٹیشن واردات کے بعد فوری طور پر پہنچے اور کرائم سین پر موجود ، فنگر پرنٹس، اسلحے، گولیوں کے خول، موبائل فون، لیپ ٹاپ سمیت تمام شواہد کا تجزیہ کرے گا اگر جائے وقوع (کرائم سین) پر موٹر سائیکل سمیت کوئی بھی گاڑی موجود ہو تو اس کا بھی معائنہ کرکے اپنی ابتدائی رپورٹ پولیس افسران کو دے گا۔انھوں نے بتایا کہ فارنسک موبائل اسٹیشن میں 6 فارنسک ماہرین کو تعینات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں فارنسک ماہرین کو اسٹیشن میں نصب جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک آلات کے حوالے سے13مئی کو فارنسک ڈویڑن سندھ میں ایک روزہ تربیتی کورس بھی کرایا جائے گا انھوں نے بتایا کہ فارنسک موبائل اسٹیشن کسی بھی واقع کے جائے وقوع (کرائم سین) پر چاروں اطراف360 ڈگری تک کی جدید کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ کرے گا اور خود کار نظام کے تحت اس ویڈیو ریکارڈنگ کا بیک اپ بھی تیار کرے گا تاکہ تفتیشی افسران کو کرائم سین سمجھنے میں آسانی ہو اور تحقیق میں آسانی پیدا کی جاسکے، فارنسک اسٹیشن سندھ پولیس کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مذکورہ یونٹ بڑی کوششوں کے بعد تیار کیا گیا ہے، فارنسک موبائل اسٹیشن13مئی کے بعد کام شروع کردے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…