جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

دانتوں کو محفوظ طریقے سے سفید کرنا اب ممکن،نیاکیمیکل دریافت کرلیاگیا، حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)اب دانتوں کو بلیچنگ سے سفید کرانا بغیر کسی نقصان کے ممکن ہوسکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔نان چانگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک ایسا کیمیکل دریافت کیا گیا جو دانتوں کی سفیدی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے

جس سے ہائیڈروجن پری آکسائیڈ سے دانتوں کی سطح کو ہونے والے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ہائیڈروجن پری آکسائیڈ، جو کہ بالوں کو بلیچ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، دانتوں کی سفیدی کے لیے عام استعمال ہونے والا طریقہ کار ہے، مگر یہ دانتوں کو زیادہ احساس اور ٹوٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹائیٹینیم ڈائی آکسائیڈ کی مدد سے دانتوں کی سفیدی اور صفائی کو زیادہ موثر اور محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ٹائیٹنیم ڈائی آکسائیڈ دنیا بھر میں پلاسٹک، کاغذ، پینٹ اور ٹوتھ پیسٹ کو سفید بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ایک تجربے کے دوران دانتوں پر ٹائیٹنیم ڈائی آکسائیڈ کو قدرتی گلیو پولی ڈوپامائن کے ساتھ ملا کر استعمال کیا گیا۔محققین کے مطابق یہ کیمیکلز دانتوں پر لگا کر ان کی سفیدی پر کام کیا گیا تو 4 گھنٹوں میں دانت ویسے ہی جگمگانے لگے جیسے ہائیڈروجن پری آکسائیڈ کے استعمال سے جگمگاتے ہیں، مگر اس نئے طریقہ کار سے دانتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔محققین کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار کو عام استعمال کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…