لندن(نیوز ڈیسک)ریسپیکٹ پارٹی کے جارج گیلووے کو برطانوی انتخابات میں شکست ہوگئی ہے۔ انہیں یہ شکست لیبر پارٹی کی امیدوار پاکستانی نڑاد ناز شاہ نے دی۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ناز شاہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ متحدہ سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں مصطفیٰ عزیز ا بادی کا کہنا تھا کہ جارج گیلووے کی شکست نفرت کی سیاست کی شکست ہے۔