بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم ‘بمبل بی کاٹریلر جاری

datetime 21  جولائی  2018 |

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم ‘بمبل بی کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور

اداکار جان سینا جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے اس نٹ کھٹ کردار کی دلچسپ حرکات اس فلم میں بھی شائقین کو بیحد پسند آئینگی۔102ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت21دسمبر کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…