جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عام انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کو ا یک اور بدترین جھٹکا، پشاور میٹرو کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری،خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن کا بھانڈہ پھوٹ گیا، بلیک لسٹ فرم کو ٹھیکہ،منصوبے کی لاگت67.9بلین روپے تک کیسے پہنچ گئی؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)عام انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کو ا یک اور بدترین جھٹکا، پشاور میٹرو کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری،خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن کا بھانڈہ پھوٹ گیا، بلیک لسٹ فرم کو ٹھیکہ،منصوبے کی لاگت67.9بلین روپے تک کیسے پہنچ گئی؟ تہلکہ خیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق پشاور میٹرو کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاگیا ہے ۔

پشاور ہائیکورٹ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی) کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پشاور میٹرو کا ٹھیکہ جس فرم کو دیا گیا وہ فرم پہلے ہی دوسرے صوبوں میں بلیک لسٹ تھی ، منصوبے میں کرپشن سے متعلق انکشافات کے بعد عدالت نے کیس مزید تحقیقات کیلئے نیب کو بھیج دیا ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے میں انکشاف کیاگیا ہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ 24 جون 2018 کو مکمل ہوناتھا لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا اور منصوبے کی لاگت 49.3 بلین سے بڑھ کر 67.9 بلین روپے تک پہنچ چکی ہے۔فیصلے میں مزید انکشافات کئے گئے ہیں کہ خیبر پختونخوا کی سابق حکومت نے دیگر منصوبوں کے فنڈ زبھی پشاور میٹرو میں لگادیئے ،دوسری جانب چیئرمین نیب پہلے ہی پشاور میٹرو بس منصوبے میں غیر معمولی تاخیر کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں ،میٹرو بس منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مسائل کا سامناکرنا پڑ رہاہے۔ جبکہ منصوبے پر تاحال کام جاری ہے اور بی آر ٹی کے مکمل ہونے کے آئندہ چند مہینوں میں کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…