جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

چین میں ’پاؤں کا پنجہ‘ لڑانے کا دلچسپ مقابلہ

datetime 19  جولائی  2018 |

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو پنجہ لڑانا، وزن اٹھانا یا کم دورانیے میں سب سے زیادہ کھانے کا مقابلہ سب کی توجہ کا مرکز بنتا تھا لیکن حال ہی میں چین میں ہوا ’ٹو ریسلنگ‘ یعنی پاؤں کے پنجے لڑانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔ یہ مقابلہ چین کے شہر چونگ کنگ میں منعقد ہوا جس میں مرد حضرات سمیت بچوں اور خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ ’ٹو ریسلنگ’ مقابلے کا دورانیہ ایک منٹ تھا جس میں پاؤں کے انگھوٹے سے مخالف کھلاڑی کو شکست دینا تھی۔ کھیل کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ٹو ریسلنگ‘

تیراکی مقابلے سے پہلے رکھی جاتی ہے تاکہ تیرتے ہوئے ان کے پٹھے درد یا دشواری کا شکار نہ ہوں۔ کھیل میں شریک کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا کہ اس مقابلے کو اولمپک کھیلوں میں بھی شامل کیا جائے تاکہ اسے بین الاقوامی سطح پر لایا جائے۔ جہاں کچھ کھلاڑیوں نے سنجیدگی سے کھیلا وہیں کچھ نے اس مقابلے میں بھرپور مزہ کیا اور ایک دوسرے پر کھیل کے دوران چیٹنگ کرتے ہوئے پانی پھینکا ۔ اس مقابلے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم کچھ افراد نے احمقانہ مقابلہ قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…