جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف اور مریم نواز پر اڈیالہ جیل میں کیا کام کرنے پر سخت پابندی عائد ہے دونوں باپ بیٹی کو کس چیز سے روکا جا رہا ہے؟سابق وزیراعظم اور انکی صاحبزادی سے ملاقات کر کے باہر نکلتے ہی پرویز رشید پھٹ پڑے، تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی 13جولائی کو گرفتاری کے بعد سے اب تک ایک ہی جیل میں قید ہونے کے باوجود ملاقات نہیں کروائی گئی اور نہ ہی انہیں ایک دوسرے سے ملاقات کی اجازت ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دونوں باپ بیٹی ایک ہی جیل میں قید ہیں مگر دونوں کو آپس میں نہیں ملنے دیا جا رہا جس کا مطلب ہے کہ دونوں کو قید تنہائی کی سزا دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پرویز رشید نے احتساب عدالت کے فیصلے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت نے خود اپنے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت پیش کیا جا سکا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف ٹرائل جس طرح تیزی سے کرتے ہوئے انہیں الیکشن سے پہلے جیل میں ڈالا گیا ہے وہ انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا رہا ہے۔ عمران خان نے نیب میں ہیلی کاپٹر کیس میں طلبی میں جواب دیا کہ مصروف ہوں نہیں آسکتا جبکہ دو سابق وزرائے اعظم سمیت کئی افراد کے نیب میں کیسز اور انکوائریاں چل رہی ہے مگر صرف نواز شریف کے ریفرنس کو اس قدر تیزی سے چلا کر ان کو جیل میں ڈالا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک طرف تو عمران خان کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت اور دوسری جانب نوازشریف کو اس سے روکا جانا مقصود تھا۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا عزم و حوصلہ پہلے کی طرح بلند ہے جس طرح کا گرفتاری سے قبل تھا۔ وہ ووٹ کے عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو جیل میں سہولیات کے حوالے سے شکایات بھی سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو فرش پر سلایا گیا جبکہ کوٹھڑی کا باتھ روم بھی گندا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…