چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک ایسا گرلز اسکول ہے جہاں صرف ایک بچی پڑھتی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام میں واقع گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں فقط ایک بچی پڑھتی ہے جو ساتویں جماعت کی طالبہ ہے۔سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ایک بچی کو پڑھا نے کے لئے اسکول میں ایک ٹیچر ہی موجود ہے جس کی ماہاناتنخواہ 70 ہزار روپے ہے۔ٹیچر کا کہنا تھا کہ میں معاشرتی علوم کا ٹیچر ہوں مگر یہا ں تماممضامین پڑھاتا ہوں یہاں تک کہ حساب میں مجھے زیادہ عبور حاصل نہیں ہے مگر
مجھے جتنا آتا ہے اتنا پڑھا دیتا ہوں۔اسکول کی تنہا طالبہ کسم کماری کا کہنا تھا کہ مجھے اکیلے پڑھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر میں یہاں اپنی سہیلیاں ڈھونڈتی ہوں۔اسکول کی عمارت میں تین کمرے ہیں جنہیں اسٹور کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ واحد ٹیچر اور واحدطالبہ صحن میں بیٹھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دوسال قبل اس اسکول میں 22 طالبات ہو اکرتی تھیں مگر پھر تعداد کم ہوتے ہوتے صرف ایک رہ گئی۔اس اسکول پر سالانہ ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا خرچہ کیا جاتا ہے۔اسکول کے واحد ٹیچرکسم کماری کو بھی دوسرے اسکول بھیجنے کا مشورہ دیتے ہیں