منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب، پاکستانی کے قتل کے جرم میں دو سعودیوں سمیت 5 افراد افراد کو عبرتناک سزا دے دی گئی

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک پاکستانی شہری کے گودام میں ڈکیتی اور قتل کے جرم میں دو سعودیوں سمیت 5 افراد کا سر قلم کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ دو سعودی شہریوں اور افریقی ملک چاڈ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد پر الزام تھا کہ

انھوں نے گودام میں ڈکیتی کے دوران گودام کے سیکیورٹی گارڈ کو مارنے اور ان کے موبائل فون کو زبردستی اٹھایا ہے۔وزارت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا تھا اور مجرمان کو انھیں کیسے سزائے موت دی گئی تاہم سعودی عرب میں عام طور پر سزائے موت کے مجرمان کا سر تن سے جدا کردیا جاتا ہے ٗخیال رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال اب تک 64 افراد کی سزائے پر عمل دارآمد کی جاچکی ہے جبکہ 2017 میں 122 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی ٗسعودی عرب میں 2016 میں مجموعی طور پر 144 افراد کو سزا دی گئی تھی تاہم انسانی حقوق کے گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 2016 میں سعودی عرب میں 150 سے زائد افراد کو سزائے موت دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2015 میں سعودی عرب میں 158 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی، جو گزشتہ دو دہائیوں میں سب سے زیادہ تھی۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک پاکستانی شہری کے گودام میں ڈکیتی اور قتل کے جرم میں دو سعودیوں سمیت 5 افراد کا سر قلم کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ دو سعودی شہریوں اور افریقی ملک چاڈ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے گودام میں ڈکیتی کے دوران گودام کے سیکیورٹی گارڈ کو مارنے اور ان کے موبائل فون کو زبردستی اٹھایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…