کراچی(نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے درمیان مزید سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا فیصلہ ہو گیا ،عوامی نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار افنان اللہ خان کی حمایت کرے گی ۔ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 110پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالقیوم سالارزئی کی
حمایت کرے گی این اے 247پر افنان اللہ خان پاکستان مسلم لیگ (ن)اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے اور پی ایس 110 پر عبدالقیوم سالارزئی عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مشترکہ امیدوار ہوں گے ۔ ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے مطابقسیٹ اجسٹمنٹ کے لیے صوبے بھر میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔